فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین روس کے سفیر حیدر اغانین نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحری مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق روسی سفیر سفارت کاروں کے ایک وفد کے ہمراہ گذشتہ روز غزہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے مندوبین بھی موجود تھے۔ اسماعیل ھنیہ اور روسی سفیر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینیوں کے درمیان طے پائے مصالحتی معاہدے اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بات چیت میں فلسطینیوں کی مصالحت کے بعد کے اقدامات، غزہ کی ناکہ بندی اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر بھی بات چیت کی گئی۔