قابض اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حکام نے جزیرہ نما النقب سے ایک مشتبہ فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جو یہودی فوجیوں اور اسرائیلی تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق بارڈ سیکیورٹی فورسز اور خفیہ ادارے ’شاباک‘ نے جزیرہ نما النقب کے شہر الرھط سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار فلسطینی کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔
وپلیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے نوجوان کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
فلسطینی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چاقو لہراتے ہوئے فوجی اہلکاروں کی طرف بڑھ رہا تھا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرکے اسے حراست میں لے لیا۔