اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت زوال کا شکار ہوسکتا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا ہے کہ موجودہ صہیونی ریاست کا انجام صدیوں پہلے فلسطین میں قائم ایک یہودی مملکت ’حشمونائیم‘ کی طرح تباہ کن ہوسکتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودیوں کے مذہبی تہوار’عید العرش‘ کے موقع پر ایک مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ’حشمونائیم‘ یہودی مملکت کی طرح صہیونی ریاست بھی جلد ہی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی۔
خیال رہے کہ ’حشمونائیم‘ نامی ایک یہودی مملکت رومن ایمپائر کے اختتام پر فلسطین میں قائم ہوئی تھی۔ یہ مملکت 80 سال قائم رہی۔ بعض روایات کے مطابق وہ 77 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔
نیتن یاھو کو خدشہ ہے کہ اسرائیل اپنے 100 سال پورے نہیں کرپائے گا۔ صہیونی ریاست کو ابھی تیس سال کا سفر طے کرکے ایک سو سال پورے کرنے ہیں۔ نیتن یاھو کے بہ قول صہیونی ریاست بھی حشمونائیم ریاست کی طرح زوال کا شکار ہوسکتی ہے۔