چهارشنبه 30/آوریل/2025

کیا امریکی وزیرخارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو’احمق‘ کہا تھا؟

جمعرات 5-اکتوبر-2017

امریکا کے سیاسی حلقوں وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کا ایک بیان زیربحث ہے جس میں  ان کے نام منسوب ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو’احمق‘ [بے وقوف] کہا ہے۔ تاہم امریکی وزارت خارجہ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا کہ وزیرخارجہ نے ٹرمپ کو بے وقوف نہیں کیا اور نہ ہی وہ وزارت خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ہیڈز ناورٹ نے وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ایسی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی وہ اس طرح کی گفتگو کرنا پسند کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ’این بی سی‘ نیٹ ورک کی بدھ کو نشرکی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ریکس ٹلرسن نے اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بے وقوف کہا ہے۔ مزید یہ کہ ٹلرسن ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے بعد عہدہ چھوڑنے کی تیاری کررہے ہیں۔ ان کے درمیان نائب صدر مائیکل بنس نے مصالحت کرادی ورنہ ٹلرسن عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار تھے۔

امریکی وزیرخارجہ کے بیان سے متعلق رپورٹ کے بعد وزیرخارجہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ عہدے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی