اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے تحریک فتح کے سیکرٹری جنرل صائب عریقات کو ٹیلیفون کرکے ان کی خریت دریافت کی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل پھیپھڑوں کی بیماری کا شکار ہیں۔ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کے پھیپھڑوں کی پیوند کاری کی جائے گی۔
غزہ میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ھنیہ نے صائب عریقات کی ٹیلیفون پر عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
پیش آئند چند ایام میں صائب عریقات کے پھیپھڑوں کا آپریشن متوقع ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ دونوں گردوں کو نئے سرے سے ڈالیں گے۔
باسٹھ سالہ صائب عریقات گذشتہ ہفتے علاج کے لیے امریکا روانہ ہوگئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دکھائی نہیں دیئے۔