یکشنبه 17/نوامبر/2024

تعطیلات کے بعد نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کی از سرنو تحقیقات

ہفتہ 23-ستمبر-2017

اسرائیلی پولی نے سال نو کی تقریبات کی تقریبات اور سرکاری تعطیلات کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کا از سرنو آغاز کیا جا رہا ہے۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے پولیس نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ اکتوبرکے پہلے یا دوسرے ہفتے میں وزیراعظم کے خلاف جاری تحقیقات دوبارہ شروع کردی جائیں گی۔

اخباری رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی کرپشن کے دونوں کیسز کی تحقیقات جلد از جلد شروع کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جاسکے۔

اخبار نے پولیس کے ایک سینیر عہدیدار آری ہارو کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کے خلاف کرپشن تحقیقات جلد شروع ہوں گی۔ ان کاکہنا تھا کہ حالیہ گواہیوں کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے شبہات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی میڈیا میں وزیراعظم نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف زیرسماعت کیسز 1000 اور 2000 کے نام سے مشہورہیں۔

یہودی 2122 اور 29.30 ستمبر کے ایام میں بالترتیب عبرانی سال نو اور یوم الغفران تہوار کے بعد 4  سے 14 اکتوبر تک ’عیدالعرش‘ کی تقریبات منائیں گے۔ اس دوران سرکاری سطح پر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی