جمعه 15/نوامبر/2024

حماس اور تحریک فتح کی قیادت کا قاہرہ میں جلد اجلاس طلب

پیر 18-ستمبر-2017

تحریک فتح اور اسلامی تحریک مزاحمت کی قیادت جلد ہی مصر کی میزبانی میں اہم اجلاس منعقد کرے گی۔ اس اجلاس کےبعد مصری انٹیلی جنس چیف کی موجودگی میں دیگر فلسطینی جماعتوں پر مشتمل گرینڈ اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور سینیر مذاکرات کار عزام الاحمد نے مصر میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حماس اور فتح کی قیادت کی دو طرفہ بات چیت کے لیے اجلاس کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس اجلاس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم جلد ہی یہ مصری انٹیلی جنس چیف خالد فوزی کی موجوگی میں اہم اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس کے بعد فلسطین کی دیگر نمائندہ تنظیموں کی قیادت بھی قاہرہ مدعو کی جائے گئی۔

عزام الاحمد کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کے بعد ملک میں ایک بار پھر حماس اور فتح سمیت تمام دھڑوں میں مفاہمت کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ دونوں بڑی جماعتیں فلسطین کے انتظامی اور سیاسی امور قومی حکومت کے حوالے کرنے پر متفق ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی تنظیمین 2011ء میں مصر میں طے پائے مفاہمتی معاہدے کی شرائط کے تحت انتظامی مفاہمت پر آمادہ ہیں۔

قومی مفاہمت کے لیے مصر کے کردار پر بات کرتے ہوئے عزام الاحمد نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ مصری حکومت فلسطینی تنظیموں کے کوآپس میں ملانے کے لیے غیر جانب دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی