یکشنبه 17/نوامبر/2024

فلسطینیوں کا حق سلب کرنے والا کردوں کی آزاد ریاست کا حامی

جمعرات 14-ستمبر-2017

فلسطینییوں کے دیرینہ حقوق اور ان کی آزادی کا حق دبانے والے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عراق کو تقسیم کرتے ہوئے خود مختار کرد ریاست کے قیام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

لاطینی امریکا کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں نیتن یاھو نے کہا کہ ان کا ملک کردوں کو الگ مملکت کے قیام کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کردوں کو اپنی آزاد اور خود مختار ریاست قائم کرنے کا مکمل حق ہے اور وہ دہشت گرد تنظیم ’پی کے کے‘[ کردستان ورکرز پارٹی] کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی نے علاحدگی پسند کرد تنظیم ’پی کے کے‘ کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل اسرائیلی آرمی چیف جنرل یائر گولان بھی ایک بیان میں یہ کہہ چکے ہیں ان کا ملک ’پی کے کے‘ کو دہشت گرد قرار نہیں دیتا۔

نیتن یاھو کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں ماہ کے آخرمیں صوبہ کردستان کی حکومت خود مختاری کے لیے ریفرنڈم کی تیاری کررہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی