فلسطین کی قانون ساز کونسل کے فرسٹ نائب سپیکر احمد بحر کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کبھی اپنی زمین اور مقدس مقامات کو نہیں چھوڑیں گے۔
عید الاضحیٰ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے احمد بحر کا کہنا تھا کہ "ہمارا اپنی زمین سے بہت گہرا رشتہ ہے، ہم مقامات مقدسہ سے بہت ثابق قدمی سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم قابض صیہونی عناصر کے خلاف ہر جنگ لڑنے کو تیار ہے۔”
احمد بحر نے اس موقع پر تمام فلسطینیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کی آزادی کے خواب کو حقیقت کا روپ دلانے کے لئے اپنی قوتیں یکجا کرلیں۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ اپنا سیکیورٹی تعاون ختم کر دیں۔
بحر نے تمام مسلمانوں اور عربوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اندرونی تقسیم کو ختم کردیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عید کے موقع پر تمام خطے کے حالات بہتر ہوجائینگے۔