شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی عدالت سے فلسطینی نوجوان پر قتل عمد کی فرد جرم عاید

جمعہ 1-ستمبر-2017

اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر کی طرف سے فلسطینی نوجوان پر منصور الخطیب پر قتل عمد، سنہ 1948ء کے علاقوں میں اجازت کے بغیر داخل ہونے اور قاتلانہ حملوں کے لیے اپنے پاس چاقو رکھنے کے الزامات میں فرد جرم عاید کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پراسیکیوٹر کی طرف سے عاید کردہ فردجرم میں اسیر منصور الخطیب پر گذشتہ ماہ بتاح تکفا میں یہودی آباد کاروں پر چاقو سے حملے کی کوشش کا الزم عاید کیا گیا ہے۔

فرد جرم کی سامنے آنے والی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ملٹری پراسیکیوٹر نے الزام عاید کیا ہے کہ اسیر منصور الخطیب نے بتاح تکفا میں متعدد مرتبہ یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پر چاقو سے قاتلانہ حملوں کی کوشش کی۔ اس کے علاوہ وہ بغیر اجازت کے اسرائیلی علاقوں میں داخل ہوا۔ نیز اس نے پکڑے جانے سے قبل اپنا چاقو حملوں کے لیے ایک اور فلسطینی کو دے دیا تھا۔

عدالت نے اسیر منصور الخطیب کے خلاف عاید کردہ فرد جرم پر فیصلہ موخر کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کے لیے اس کی حراست میں توسیع کردی ہے۔

خیال رہے کہ اسیر منصور سنہ 2015ء اور 2016ء میں بھی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوا تھا ارو اس پر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی