جمعه 15/نوامبر/2024

مصر کی ہٹ دھرمی، غزہ کے لیے آنے والا امدادی قافلہ واپس

بدھ 23-اگست-2017

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی مسلط کردہ معاشی ناکہ بندی کے خلاف سرگرم تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مصری حکام نے افریقی ملک الجزائر سے آنے والے ایک امدادی قافلے کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے روک دیا جس کے بعد امدادی قافلہ واپس جانے پر مجبور ہوگیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غیرسرکاری تنظیم کی طرف سے جاری کردہ بیان میں الجزائر سے محض انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھیجے گئے امدادی قافلے کو غزہ داخل ہونے سے روکنا انتہائی شرمناک اور افسوسناک اقدام ہے۔ مصری حکام کا یہ طرز عمل حالیہ عرصے کے دوران دو طرفہ تعلقات میں آنے والی بہتری کی مثبت روح کے خلاف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے الجزائر سے آنے والے امدادی قافلے کوغزہ کی پٹی میں داخل ہونے سے بغیر کسی ٹھوس وجہ کے روکا ہے۔ غزہ کی پٹی میں داخلے کی اجازت نہ دینے کے بعد امدادی قافلہ واپس الجزائر روانہ ہوگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائر سے آنے والے امدادی قافلے کے منتظمین نے مصری حکومت سے پیشگی اس کی اجازت بھی لے رکھی تھی۔ اس کے علاوہ اس نے تمام قانونی تقاضے پورے کررکھے تھے مگر اس کے باوجود مصری انتطامیہ نے امدادی قافلےکو محصورین غزہ تک پہنچنے سے روک دیا۔

مختصر لنک:

کاپی