کرہ ارض پر بولی جانے والی زبانوں کو ہردور میں خطرات لاحق رہتے ہیں مگر بھارت میں جس تیزی کے ساتھ مقامی زبانوں کے وجود کو خطرات لاحق ہیں وہ اہل زبان کے لیے باعث تشویش ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں کل آٹھ سو کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں۔ سو ارب آبادی والے ملک میں بولی جانے والی نصف زبانیں تیزی کے ساتھ روبہ زوال ہیں۔ ماہرین لسانیات کا کہنا ہے کہ بھارت کی پچاس فی صد زبانیں آئندہ پچاس سال کے دوران اپنا وجود کھو دیں گی۔
بھارت میں ماہرین لسانیت مقامی زبانوں کے تحفظ کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں مگر ان کا کہنا ہے کہ 780 زبانوں میں سے 400 زبانیں مستقبل قریب میں اپنی شناخت ختم کردیں گی۔
بھارتی دانشور جے این ڈیوی کا کہنا ہے کہ زبان کا زوال ثقافت اور تہذیب کا زوال ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ صدیوں کےدوران ہندوستان میں بولی جانے والی 250 زبانیں اپنا وجود کھو چکی ہیں۔ آج ان زبانوں کا نام ونشان تک نہیں۔