پنج شنبه 01/می/2025

حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد ملائیشیا کے دورے کے بعد واپس

بدھ 26-جولائی-2017

اسلامی تحریک کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد ملائیشیا کے دورے کے واپس بیروت  پہنچ گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کا ایک وفد چند روزہ دورے پر حال ہی میں کولالمپور پہنچا تھا جہاں جماعت کےقایدین نے ملائیشیا کی سیاسی قیادت، حکومتی عہدیداروں اور دیگر سرکردہ شخصیات سے ملاقاتین کیں۔

ملائیشیا میں حماس کے وفد کی قیادت لبنان میں جماعت کے مندوب اسامہ حمدان نے کی۔ حماس رہ نماؤں نے ملائیشیا میں قیام کے دوران وہاں پر فلسطینی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔

حماس کے مندوبین نے نائب وزیراعظم احمد زاید حمیدی سے پیٹریا جایا میں واقع ان کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حماس کے وفد نے ملائیشین نائب وزیراعظم کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ پابندیوں، مسجد اقصیٰ میں کشیدگی اور غرب اردن میں اسرائیلی اقدامات پر بریفنگ دی۔

 

مختصر لنک:

کاپی