قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنی شہر الخلیل میں فلسطینی شہریوں کی چار دونم اراضی غصب کرلی۔ خیال رہے کہ ایک دونم ایک ہزار مربع میٹر جگہ کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے تل ابو سنیمہ کے مقام پر عمرو نامی فلسطینی شہری کی ملکیتی اراضی غصب کی۔ غصب کردہ اراضی کو پہلے سے قائم کردہ ملٹری ٹاور کی توسیع کے لیے استعمال کرنا ہے۔
درایں اثناء اسرائیلی فوج نے الخلیل شہر میں بدرالزور شہری کےگھر پر چھاپہ مارا اور گھر میں موجود خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔