انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کے تعاون سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے 52 فلسطینی شہریوں نے گذشتہ روز غرب اردن میں قائم اسرائیل کی ’نفحہ‘ جیل میں ملاقات کی۔
ریڈ کراس کی خاتون ترجمان سھیر زقوت نے ’مرکزاطلاعات فلسطین‘ کو بتایا کہ گذشتہ روز 17 بچوں اور29 بڑی عمر کے افراد سمیت باون فلسطینی شہریوں نے صحرائی جیل نفحہ میں اپنے اسیر اقارب سے ملاقات کی۔
یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں کرائی گئی جب اسرائیلی انتظامیہ غزہ اور مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے فلسطینیوں پر جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقات پر پابندی عاید کر رکھی ہے۔
گذشتہ ہفتے انسانی حقوق کی تنظیم ریڈ کراس کی ترجمان زقوت نے بتایا تھا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے اسیران کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے روک دیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی حکام نے اسیران کے اقارب پر ملاقات پر نئی قدغنیں عاید کی ہیں اور کسی بھی اسیر کے ساتھ صرف دو ماہ کے بعد اس کے خاندان کے کسی ایک فرد کی ملاقات کرائی جا سکتی ہے۔