جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے العیساویہ میں 4 منزلہ رہائشی عمارت گرا دی

منگل 11-جولائی-2017

اہالیاں القدس کو جبری ہجرت پر مجبور کرنے کے لئے اسرائیل اپنے ظالمانہ منصوبوں پر عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہی اقدامات میں نیا اضافہ منگل کی صبح دیکھنے میں آیا جب العیساویہ میونسپلٹی میں زیر تعمیر ایک چار منزلہ رہائشی عمارت کو اسرائیلی بلڈوزر نے بغیر لائنس تعمیر قرار دے کر منہدم کر دیا گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے زیر تعمیر عمارت مہندم کرنے سے پہلے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ اس عمارت کی تعمیر ایک برس پہلے شروع ہوئی تھی، جس آج صبح زمین بوس کر دیا گیا۔

العیساویہ میونسپلٹی میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کی مانیٹرنگ کرنے والی فالو اپ کمیٹی نے بلدیہ کے اہلکاروں کی جانب سے آئے روز مکانات گرانے کے لئے چھاپوں کی شدید مذمت کی۔ نیز فالو اپ کمیٹی نے ان دھند عمارتیں مسمار کرنے کے نوٹسز جاری کرنے کا بھی سخت نوٹس لیا ہے۔

کمیٹی کے بقول حکام کی جانب سے علاقے میں متعدد عمارتوں کی تصویریں بنا کر وہاں رہائش پذیر افراد کو خوفزدہ کرنے کا سلسلہ بھی انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایسے اقدامات سے شہریوں کی زندگی اجیرن کی جا رہی ہے۔

فالو اپ کمیٹی کے رکن محمد ابوالحمص نے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ اسرائیل جان بوجھ کر اہالیاں العیساویہ کو اشتعال دلانے والی کارروائیوں کا ارتکاب کرتا ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔

مختصر لنک:

کاپی