پنج شنبه 12/دسامبر/2024

ہر چار میں سے ایک صہیونی اسرائیل چھوڑ دے گا: عبرانی اخبار

ہفتہ 20-جولائی-2024

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے حالیہ اشاعت میں ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں سامنے آنے والی نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چار میں سے ایک اسرائیلی اگر موقع دیا جائے تو دوسری جگہ منتقل ہونے کے لیے تیار ہے۔


اسرائیلی ایسا اس لیے سوچ رہے ہیں کیونکہ اسرائیل میں سیاسی اورعسکری قیادت میں مسلسل عدم اعتماد کا شکار ہے۔ غزہ جنگ اور شمالی محاذ سے بڑھتےخطرات کے پیش نظر صہیونی دوسرے ملکوں کو بھاگنے کا سوچ رہے ہیں۔

اخبار نے وضاحت کی  ریچل فنک کی طرف سے لکھی گئی ایک رپورٹ میں جسے یہودیپیپلز پالیسی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کئے گئے ماہانہ سروے کے جولائیکے نتائج کے حوالے سے مرتب کیا گیا ہے۔ اس سروے میں 5 قسم کے سوالات کے حوالے سے اسرائیلکی ایک تاریک تصویر پیش سامنے آئی ہے۔

پہلا غزہ کی جنگ اور اس کےاثرات سے متعلق ہے، دوسرا قیادت پر اعتماد، تیسرا اسرائیل اور امریکہ کے تعلقات، چوتھامذہبی یہودیوں (حریدیم) کو جبری بھرتی کرنے کے تنازع سے متعلق اور پانچواں اسرائیلکے مستقبل سے متعلق پوچھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلیوںکی بھاری اکثریت اسرائیل کی موجودہ سکیورٹی کی صورتحال پر بہت فکر مند ہے۔ اس سلسلےمیں  عرب شہریوں میں 90 فی صد اور اسرائیلییہودیوں میں ملک چھوڑنے کا رحجان 84 فی صد ہے۔

جب شرکاء سے کہا گیا کہ وہاسرائیل کی جنگ جیتنے کی صلاحیت پر ایک سے 5 تک کے پیمانے پر اپنے اعتماد کی درجہ بندیکریں۔ اس پر41 فیصد نے اس مہینے کے مقابلے میں فتح پر اپنے اعتماد کو چار یا پانچویں درجے پر قرار دیا۔مئی اور جون کے لیے یہ تناسب ً 40 فی صد اور 45 فی صد کے درمیان تھا۔


اسرائیلی شہریوں میںاپنی فوجی اور عسکری قیادت پر اعتماد کم ہوا ہے۔ فوج اور حکومت کی اخلاقیاتسے متعلق پوچھے گئے سوال پر بھی زیادہ تر رائے دہندگان نے مایوسی اور عدم اطمینانکا اظہار کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی