جمعه 15/نوامبر/2024

بھارتی نژاد بچہ آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہوکنگ سے زیادہ ذہین!

جمعہ 7-جولائی-2017

برطانیہ کے ایک ہندوستانی نژاد بچے کے بارے میں سائنسدانوں نے کہا ہے کہ وہ  جرمنی کے مشہور فلاسفرالبرٹ آئن اسٹائن اور برطانوی سائنسدان اسٹیفن ہوکنگ سے زیادہ ذہین ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ذہانت کا بلند ترین معیار 140 درجے بتایا گیا ہے۔ البرٹ آئن سٹائن کی ذہانت بھی قریبا اتنی ہی تھی تاہم ہندوستانی نژاد 11 سالہ ارناو شرما کی ذہانت کی بلند ترین سطح 162 درجے بتائی گئی ہے جوکہ تحریری تجربات میں دور حاضر کے انسان میں سب سے زیادہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ارناؤ شرما جرمن سائنسدان اور فلاسفر البرٹ آئن اسٹائن اوربرطانوی سائنسدان اور ماہر فلکیات اسٹیفن ہوکنگ سے مکمل طور پردو درجے زیاہ ذہین ہے۔

ارناؤ شرما کی ذہانت کا ٹیس برطانوی شہر رڈینگ میں ذہانت جانچنے کے ایک معروف مرکز میں بغیر کسی پیشگی تیاری کے کیا گیا۔ شرما کو امتحان میں بٹھانے سے قبل نہیں بتایا گیا تھا کہ اسے وہاں کیوں بلایا گیا ہے۔

برطانوی اخبار ’انڈی پنڈنٹ‘ سے بات کرتے ہوئے گیارہ سالہ رناؤ شرما نے کہا کہ ذہانت جانچنے کے لیے عالمی تنظیم منسا کا طے کردہ طریقہ کار نہایت مشکل اور پیچیدہ ہے اور اس میں کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں شرما نے کہا کہ اس کا امتحان لیتے وقت اس کے پاس سات سے آٹھ افراد بیٹھے تھے جن میں دو بچے اور باقی سب بڑی عمر کے افراد تھے۔

شرما نے کہا کہ میں کسی تیاری کے بغیر امتحان میں شریک ہوا مگر مجھے اس پر کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ جب نتیجہ سامنے آیا تو میرےگھر والے بھی چونک گئے مگرسب بے پناہ خوشی سے سرشار تھے۔

مختصر لنک:

کاپی