چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پولیس اہلکار پر حملے کے الزام میں فلسطینی نوجوان گرفتار

جمعہ 7-جولائی-2017

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار فلسطینی نے باب العامود کے مقام پر ایک پولیس اہلکار پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا تھا۔

اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوبا السمری نے ایک بیان میں کہا کہ ایک فلسطینی اہلکار نے بیت المقدس میں ایک پولیس اہلکار پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مقامی فلسطینی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو باب العامود سے حراست میں لینے سے قبل وحشیانہ تشدد کانشانہ بنایا۔ بعد ازاں اسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 

مختصر لنک:

کاپی