سه شنبه 03/دسامبر/2024

رام اللہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

منگل 16-جولائی-2024

فلسطین کے مقبوضہ مغربیکنارے کے وسطی شہررام اللہ کے نواحی علاقے البیرہ میں فائرنگ کرکے ایک فلسطینینوجوان کو شہید کردیا۔

طبی اور مقامی ذرائع نےبتایا کہ نوجوان احمد رمزی عبد سلطان (عمر20 سال) شہر کے البلوع محلےمیں تصادم کےدوران قابض کی گولیوں کا نشانہ بننے سے شہید ہوگیا۔ اس کے بعد شہید کا جسد خاکی راماللہ میں البیرہ کے مقام پر فلسطین میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابضفوج نے نوجوان کو کئی گھنٹے تک زخمی حالت میں حراست میں رکھا اور اسے تاخیر سے ایمبولینسعملے کے حوالے کای گیا۔

فلسطین میڈیکل کمپلیکسکے ڈائریکٹر نے عینی شاہدین کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ قابض فوج نے شہید نوجوانکو زخمی ہونے بعد گرفتار کیا اور اسے "بیت ایل” لے گئے جہاں اسے پیٹ اورسینے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

قابض فوج نے شہر پردھاوا بولا اور منی ایکسچینج کی دکانوں پر چھاپے مارے۔ درجنوں نوجوانوں سے تصادمہوا۔ اس دوران نوجوان سلطان شہید ہوگیا۔

قابل ذکر ہے کہ شہیدسلطان کا تعلق غزہ کی پٹی سے ہے اور وہ البیرہ شہر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہتاتھا۔

مختصر لنک:

کاپی