جمعه 24/ژانویه/2025

اسرائیلی فوج کی بربریت،16 سالہ بچے کو گولیوں سے بھون ڈالا

پیر 17-جون-2024

گذشتہ روزاسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے نواحی قصبے بیتفوریک میں گولیاں مارکرایک سولہ سالہ بچے کو شہید کردیا۔

شہید ہونےوالے 16 سالہ بچے کی شناخت سلطان عبدالرحمان خطاطبہکے نام سے کی گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے مقبوضہمغربی کنارے میں ہفتے کے روز ایک فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ یہواقعہ بھی اس وقت پیش آیا جب معمول کے مطابق اسرائیلی فوج چھاپے کے نام پر فلسطینیوںکی آبادی میں گھس کر فائرنگ رہی تھی۔ مغربی کنارے کے شہرو، قصبوں اور دیہات میںاسرائیلی فوج کا یہ معمول ہے۔

فوج کی طرف سے فائرنگ کا نشانہکر شہید کیے گئے فلسطینی کی عمر 16 سال بتائی گئی ہے۔ اس کا کا نام سلطانعبدالرحمان تھا۔ یہ اسرائیل کی فوج کی طرف سے فائرنگ کا یہ واقعہ بیت فورک فلسطینیآبادی میں پیش آیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے ‘وفا’ کےمطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے دوران دو فلسطینی زخمی بھی ہو گئے۔ نابلس کی مشرقیبستی میں عینی شاہدوں کے مطابق اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کے ایک فلسطینیکو ہلاک اور دو کو زخمی کر دیا۔

واضح رہے مقبوضہ مغربی کنارے میںسات اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام کو زیادہ تیزی سے نشانہ بنانےکی مہم شروع کر رکھی ہے۔ ان ساڑھے آٹھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج نے سینکڑوں فلسطینیوںکو شہید کر دیا ہے۔

فلسطینی حکام کے مطابق شہید کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 546 ہے۔ مغربیکنارے کا علاقہ1967ء سے اسرائیل کے ناجائز تسلط میں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی