پنج شنبه 01/می/2025

اقوام متحدہ کے امن مندوب کی غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

جمعہ 30-جون-2017

اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن مندوب نیکولائے ملادینوف نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملادینوف جمعرات کو بیت المقدس سے اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ شمالی غزہ کی بیت حانون گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔

’قدس پریس‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملادینوف نے غزہ کے وسط میں قائم بجلی گھر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وہاں پر جاری کام کاجائزہ لیا اور حکام سے ملاقات کی۔

ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب نے غزہ کی پٹی میں پاور پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد مغربی غزہ میں اسماعیل ھنیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی۔

خیال رہے کہ ملادینوف نے اس سے قبل فروری میں غزہ کی پٹی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے غزہ میں مقامی حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقات کی تھی۔

ایک ہفتہ قبل انہوں نے رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے بھی ملاقات کی اور ان سے غزہ کی پٹی میں جاری بجلی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک:

کاپی