قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کےدوران سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبہا کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صہیونی فوج کی بھاری نفری نے سحری کے وقت سابق فلسطینی وزیر کے گھر کا محاصرہ کیا۔ انہیں حراست میں لیے جانے کےبعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سابق فلسطینی وزیر وصفی قبہا کو 50 روز قبل طویل انتظامی حراست کے بعد رہا کیا گیا تھا۔ وہ مجموعی طور پر 12 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں جس میں زیادہ عرصہ انتظامی حراست کا ہے۔
ادھر غرب اردن کے دوسرے شہروں میں بھی اسرائیلی فوج نے گھر گھر تلاشی مہم جاری رکھی۔ تلاشی کی کارروائیوں میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔