چهارشنبه 30/آوریل/2025

ناروے کی خاتون سفیرہ کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

جمعہ 9-جون-2017

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات ناروے کی  خاتون سفیرہ نے کل فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ناروے کی سفیرہ ھیلدا ھارالڈ اسٹار نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

ناروے کی سفیر اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطین اور خطے کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی