جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پولیس کا بیت المقدس سے دو بم ساز گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 8-جون-2017

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی پولیس کی ترجمان لوبا السمری نے ایک بیان میں بتایا کہ پولیس نے مشرقی بیت المقدس کے ابو دیس قصبے سے دو مشتبہ بم ساز فلسطینیوں کوحراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان  کی جانب سے قائم کردہ بم تیار کرنے والی  فیکٹری ، دھماکہ خیز مواد کے لیے استعمال ہونے والا خام مواد اور تیار شدہ دستی بم بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی نوجوانوں پر فوجیوں اور پولیس پر بم پھیکنے میں ملوث ہونے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی