چهارشنبه 30/آوریل/2025

عباس ملیشیا کے ہاتھوں غرب اردن میں تشدد کے 401 واقعات

ہفتہ 3-جون-2017

فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں پابند سلاسل سیاسی کارکنوں کے اہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2017ء کو عباس ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں پر تشدد کے 401 واقعات کا اندراج کیا گیا۔ ان میں 103 شہریوں کی گرفتاریوں اور 179 کی طلبیوں کے واقعات بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت ڈیفنس فورس نے 51 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا، عباس ملیشیا کی انٹیلی جنس فورس نے 39 اور انسداد فراڈ و دھوکہ دہی فورس کی طرف سے 5 فلسطینی گرفتار کیے گئے۔ آٹھ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کہ ذمہ داران کا تعین نہیں ہوسکا۔ عباس ملیشیا نے 38 شہریوں کو حراستی مراکز میں طلبی کے بعد حراست میں لیا۔ 31 بار فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، 18 شہریوں کو اغواء کیا گیا اور 16 شہریوں کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے شہریوں میں 67 سابق اسیر87سابق فلسطینی سیاسی قیدی، 15 طلباء، تین صحافی اور مساجد کے چار آئمہ بھی شامل ہیں۔

عباس ملیشیا کے ہاتھوں غرب اردن کے تمام فلسطینی شہروں سے سیاسی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔ ان میں 23 شہریوں کو الخلیل سے حراست میں لیا گیا۔ نابلس سے 19، طولکرم سے 12، بیت لحم اور جنین سے سات ساتھ، قلقیلیہ، طوباس اور سفلیت سے چھ، اریحا سے دو اور بیت المقدس سے ایک فلسطینی کو حراست میں لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی