چهارشنبه 30/آوریل/2025

ماہ صیام حماس کےدسیوں کارکن فلسطینی اتھارٹی کی زندانوں میں قید

جمعرات 1-جون-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے باوجود جماعت کے دسیوں کارکنان سیایس بنیادوں پر فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید ہیں جہاں اُنہیں ہولناک تشدد اور اذتیوں کا سامنا ہے۔ ان میں اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے فلسطینی بھی شامل ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ عباس ملیشیا نے ایک صحافی قتیبہ قاسم کو سیکیورٹی مرکز میں پیشی کے بلا کر حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں سلفیت شہر سے ایک صحافی ولید خالد کو گذشتہ اتوار کو حراست میں لیا گیا تھا تاہم بعد ازاں رہا کردیا گیا۔

الخلیل شہر سے عباس ملیشیا نے صحافی مصعب قفیشہ کو سیکیورٹی مرکز میں پیشی کے بہانے بلا کر گرفتار کرلیا۔ سابق اسیر کو پیشی کا نوٹس جاری کیا۔ حمزہ زبلح 10 روز سے مسلسل حراست میں ہے۔ پانچ روز قبل عباس ملیشیا نے یطا قصبے کے امام مسجد الشیخ سمیر بحیص کو حراست میں لے لیا۔

عباس ملیشیا کی جیلوں میں رہنے والے ایک سیاسی کارکن مروان الرجبی ، فراس ابو شرخ، باسم عبیدو، جمیل الجمل، ھاشم ابو ترکی، عصام برقان، غسان القواسمی کو 14 دن تک قید رکھنے کے بعد رہا کیا۔ انہیں رام اللہ اور الخلیل کی جیلوں میں رکھا گیا تھا۔

نابلس شہر میں سابق اسیر احمد عواد کو 13 روز بعد رہا کیا گیا۔ اسے بھی محض پیش کے لیے تیرہ دن قبل سیکیورٹی مرکز میں پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اسی شہر سے تعلق رکھنے والے طارق سعدی سخل 13 دن سے اور سابق اسیر نصر البیتاوی 9 دن سے مسلسل پابند سلاسل ہیں۔

بدھ کو عباس ملیشیا نے حماس رہ نما الشیخ علی عتیق کو حراست میں لیا۔ قبل ازیں طوباس الصیدلی عیسٰی خریوش کو حراست میں لیا گیا۔ سابق اسیر عبدالرحمان شقیر کو  سات روز سے مسلسل حراست میں رکھا گیا ہے۔ سابق اسیر محمد الاقرع 73 یوم سے اریحا جیل میں قید ہیں۔

جامعہ النجاح کے طالب علم مصطفیٰ درویش 36 دن سے اور عبدالرحمان واودی کو 16 دن سے مسلسل حراست میں رکھا گیا ہے۔  جامعہ النجاح کے طالب علم خالد ابو ناموس کو 86 دن سے اور عمر الشخشیر کو 36 دن سے مسلسل پابند سلاسل ہیں۔

جامعہ الخلیل کے روحی ابو شمسیہ 26 دن، جامعہ خضوری کے طالب علم 15 دن ، جامعہ القدس کے انس ابو قرع 9، جامعہ بیرزیت کے احمد نعیرات 9 اور محمد صقر 12 روز سے مسلسل پابند سلاسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی