فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں ہفتے کے روز دو یہودی آباد کار آپس میں لڑ پڑے اور ان میں سے ایک نے دوسرے کے پیٹ میں چاقو گھونپ دیا۔
اسرائیلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ پرانے بیت المقدس شہر میں اس وقت پیش آیا جب دو ’حریدی‘ یہودی فرقے کے دو یہودی آپس میں لڑ پڑے۔
پولیس کی ترجمان لوبا السمری کا کہنا ہے کہ حریدی یہودی فرقے کے ایک شخص نے باہمی لڑائی کے دوران دوسرے پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار زخمی ہوا ہے۔ اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو یہودیوں کے درمیان باہمی لڑائی کا تھا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔