شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران کی حمایت میں ھلال احمر کے دفاتر کے باہر دھرنوں کا مطالبہ

منگل 9-مئی-2017

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کی جانب سے اپنے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے "آزادی اور وقار” بھوک ہڑتال کے 22 دن مکمل ہوچکے ہیں۔

بھوک ہڑتالی اسیران کی حمایت کے لئے قائم قومی کمیٹی نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی کمیٹی برائے ھلال احمر کے دفاتر کے سامنے بھوک ہڑتالی قیدیوں سے حمایت کی تقاریب منعقد کریں۔

اسرائیلی جیلوں میں قید 1500 فلسطینی اسیران نے 17 اپریل کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔ اس کے بعد سے کئی درجن اسیران اس تحریک کا حصہ بن چکے ہیں۔

اس وقت اسرائیلی جیلوں میں 6500 کے قریب فلسطینی قید ہیں جن میں 57 خواتین، 300 بچے، 500 انتظامی حراست میں رکھے گئے قیدی اور 1800 بیمار اسیران شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی