عمانوایل ماکروں 66.06 فی صد ووٹ لے کر فرانس کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ انھوں نے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے میں دائیں بازو کی امیدوار میرین لی پین کو شکست دی ہے۔لی پین صرف 33.94 فی صد ووٹ حاصل کر سکی ہیں۔
فرانسیسی سیاست میں نووارد عمانوایل ماکروں کی عمر انتالیس سال ہے اور وہ فرانس کے پہلے نوجوان صدرہیں۔ وہ 1958ء میں جدید جمہوریہ فرانس کے قیام کے بعد پہلے صدر ہیں جن کا دونوں روایتی بڑی جماعتوں میں سے کسی سے تعلق نہیں ہے۔
انھوں نے اپنی کامیابی کے بعد کہا ہے کہ ’’فرانس کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ پلٹ دیا گیا ہے اور میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ امید اور نئے اعتماد کا صفحہ ہو‘‘۔