جمعه 15/نوامبر/2024

مغربی کنارہ: فلسطینی اسیران کی حمایت میں اجتماعات کا سلسلہ جاری

اتوار 7-مئی-2017

فلسطینی وکلاء، شعراء اور یونین رہنمائوں نے ایک بار پھر اسرائیلی جیلوں میں اپنے مطالبات کی مںظوری کے لئے بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی حمایت میں مختلف پروگرامات منعقد کرتے رہنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں منعقد کردہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وکلاء نے اسرائیلی حکام کی جانب سے اسیران کو زبردستی کھانا کھلانے کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کی صورت میں عدالت کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔

جنین کے یکجہتی کیمپ میں نو شرکاء نے اسیران سے ہمدردی کے طور پر بھوک ہڑتال کا آغاز کیا۔ ان کیمپوں میں بھوک ہڑتال میں شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان چار دن کے بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کر کے نئے افراد کو شمولیت موقع دیتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی