فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے مقامی رہ نما کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی ڈیفنس فورس کے اہلکاروں نے جنین میں 50 سالہ حماس رہ نما الشیخ جہاد نواھضہ کے الیامون کے مقام پر واقع مکان پر چھاپہ مارا اور انہیں گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے حماس رہ نما کو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے حراست میں لیا ہے۔
خیال رہے کہ الشیخ نواھضہ ماضی میں بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔ الشیخ نواھضہ کئی امراض کا شکار ہیں۔ غرب اردن میں ان کا شمار حماس کے مرکزی رہ نماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ چھ سال تک اسرائیلی زندانوں میں بھی قید رہ چکے ہیں۔