جمعه 15/نوامبر/2024

فرانس کے پانچ مالیاتی ادارے فلسطین میں یہودی آباد کاری میں ملوث

جمعرات 30-مارچ-2017

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے کل بدھ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ فرانس کے پانچ مالیاتی ادارے فلسطین میں یہودی آباد کاری میں معاونت کررہے ہیں۔

مرکزاطلاعات کے مطابق ’فیڈرل آرگنائزیشن فار ہیومن رائٹس‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے چار بنک اور ایک انشورینس کمپنی یہودی توسیع پسندی میں ملوث ہیں۔

’فرانسیسی بنکوں کے یہودی توسیع پسندی سے روابط‘ کےعنوان سے جاری کردہ رپورٹ ’العالم‘ ٹی وی چینل پر نشر کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی بنک ’بی ان بی پاریبا‘ ’سوسیتیہ جنرل‘، بی بی سی اے‘، اکساس انشورینس اور ایک دوسرا بنک فلسطین میں یہودی توسیع پسندی میں ملوث ہے‘۔

رپورٹ کی تیاری میں رابطہ گروپ برائے انسانی حقوق، جنرل کانفیڈریشن ایکشن گروپ اور دیگر اداروں کا تعاون بھی شامل ہے۔ رپورٹ میں بتایا گای ہے کہ فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری میں معاونت کرنے والے ان اداروں کا براہ راست یا بالواسطہ طورپر یہودی توسیع پسندی کے منصوبوں سے بھی تعلق ہے۔ مذکورہ فرانسیسی مالیاتی اداروں کے اسرائیلی کمپنیوں کےساتھ شیئرز ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ادارے یہودیوں کے لیے مکانات کی تعمیر، کارخانوں کےقیام، انٹرنیٹ کی سہولیات اور مانیٹرنگ سسٹم میں معاونت میں ملوث ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی