جمعه 15/نوامبر/2024

اسلحہ حماس کا زیور ہے مگر فلسطین سے باہر کسی پرنہیں اٹھائیں گے: الزھار

جمعرات 23-مارچ-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے کہا ہے کہ اسلحہ حماس کا زیور ہے مگر اس کا استعمال صرف قابض دشمن کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔ حماس بیرون ملک کسی کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے گی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس کے بانی اور فلسطینی قوم کے ہردلعزیز پیشوا الشیخ احمد یاسین شہید نے قوم کو سر اٹھا کر جینے کا سبق دیا دشمن کے ظلم کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین صرف غزہ یا مغربی کنارا نہیں۔ دونوں فلسطینی علاقے ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم ہیں۔

ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ فلسطین کی سرحدیں ایک طرف لبنان اور دوسری طرف شام اور مصر سے متصل ہیں۔ سمندر کے کنارے سے دریائے اردن تک پورا علاقہ فلسطین ہے اور اس میں سے ایک انچ بھی دشمن کو نہیں دی جاسکتی۔

ایک دوسرےسیاق میں حماس رہ نما نے کہا کہ قومی مفاہمت کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ہم اسرائیلی دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور اپنے شہریوں کے خلاف دشمن کی مدد قبول کرلیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطینی مجلس قانون ساز قوم کا نمائندہ قانون ساز ادارہ ہے۔ اس کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا کرنے اور قانون ساز کونسل کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جاسکتی۔

حماس کے بانی لیڈر الشیخ احمد یاسین کی تیرہویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ الشیخ احمد یاسین نے ثابت کیاہے کہ جسمانی عذر قومی ایشوز سے لاتعلق ہونے کا کوئی جواز نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی