چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، بیت المقدس سے 9 فلسطینی نوجوان گرفتار

بدھ 15-مارچ-2017

قابض صہیونی فوج نے آج بدھ کو علی الصباح بیت المقدس میں سرچ آپریشن کے دوران مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے جبل المکبر سے 9 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق وادی حلوہ انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبل المکبر سے جدی خلیل شقیرات، عمر فراس رویضات، مثقال خالد شقیرات، احمد امین مشاھرہ، حسین بسام شقیرات، محمد عصام شقیرات، بشار بسام شیقرات، رئاس ابراہیم شقیرات کو حراست میں لے لیا۔ ان کی عمریں 17 سے 31 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

بدھ کے روز بیت لحم میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد سے پانچ فلسطینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی