جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پرچم نذرآتش کرنےکے الزام میں فلسطینی قید تنہائی میں منتقل

ہفتہ 18-فروری-2017

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ایک فلسطینی شہری ایمن الشرباتی کو ’جلبوع‘ نامی جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا ہے۔ الشرباتی پر جیل میں اسرائیلی پرچم نذرآتش کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس میں اسیران کے دفاع کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ صہیونی جیل حکام نے الشرباتی کو گذشتہ روز جلبوع جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی اسیران کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسیر الشرباتی کو قید تنہائی میں ڈالنا اسی ظالمانہ پالیسی کا تسلسل ہے۔

خیال رہے کہ اسیر محمد ایمن الشرباتی کو اسرائیلی فوج متعدد مرتبہ حراست میں لے چکی ہے۔ وہ اب تک 21 سال اسرائیلی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

انہیں سنہ 17 مارچ 1998ء کو بیت المقدس سے حراست میں لیا گیا اور ان پر یہودی آباد کاروں پر حملوں کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا اور اسرائیلی عدالت سے انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی