شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 18-فروری-2017

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی ظالمانہ سزا کےخلاف بہ طور احتجاج تین فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر صحافی محمد القیق، جمال الیل اور راید فائز مطیر نے اپنی انتظامی حراست کے خلاف احتجاجا بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

اسیر القیق کی بھوک ہڑتال کو 13 دن ہوچکے ہیں اور وہ اس وقت ’الجلمہ‘ حراستی مرکز میں قید ہیں۔

اس کے علاوہ جزیرہ نما النقب میں بغیر کسی الزام کے انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل راید فائز مطیر اور جمال ابو اللیل نے گذشتہ جمعرات کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔

اسیر مطیر کو اسرائیلی فوج نے 14 فروری 2016ء کو حراست میں لیا تھا جب کہ ابو لیل کو اس سے ایک روز بعد یعنی 15 فروری کو حراست میں لیا گیا۔ ان کی مدت حراست میں تیسری بار چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے جس کے خلاف انہوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی