چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج پر حملے کےالزام میں رام اللہ سے دو فلسطینی گرفتار

بدھ 25-جنوری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں عوفرا یہودی کالونی کے قریب سے اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا ہے۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ دوونوں فلسطینیوں کو یہودی فوجیوں پر فائرنگ کے بعد حراست میں لیا گیا۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل  0404 نے اپنی رپورٹ میں فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عوفرا یہودی کالونی کے قریب فوج کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی گئی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ویب پورٹل کے مطابق سرائیلی فوج نے مشرقی رام اللہ میں سلواد کے مقام سے دو فلسطینی شہریوں کو فائرنگ کے شبے میں گرفتار کیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار کیے گئے فلسطینیوں کے قبضے سے دستی ہتھیار بھی برآمدکیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی