شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ میں بجلی کے بحران کا جامع اور دیرپار حل نکالا جائے:ھنیہ

اتوار 15-جنوری-2017

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے حالیہ بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحران کے جامع اور دیر پا حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ترک ایوان صدر کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔ ترک حکام نے انہیں یقین دلایا ہے کہ انقرہ حکومت غزہ میں بجلی کے بحران کے حل میں مدد دینے کے لیے فوری طور پرایندھن کی غزہ کو سپلائی کے لیے تیار ہے۔

اسماعیل ھنیہ نے ترکی کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے فوری خاتمے میں مدد دینے پرانقرہ حکومت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

قبل ازیں ہفتے کے روز حماس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اسماعیل ھنیہ امیر قطر تمیم بن حمد سے بھی غزہ کی پٹی میں جاری توانائی بحران پر بات چیت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں مختلف حلقوں سے رابطے تیز کردیئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی