چهارشنبه 30/آوریل/2025

غرب اردن: اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی شہری شہید کر دیا

منگل 10-جنوری-2017

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الفارعہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے الفارعہ کیمپ کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران فلسطینی شہریوں کو زدو کوب کیا۔ اس دوران قابض فوجیوں نے ایک فلسطینی سابق اسیر محمد الصالحی کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

 

 

 

مختصر لنک:

کاپی