شنبه 16/نوامبر/2024

عرب رکن کنیسٹ کی جبری نظربندی کی توسیع کی درخواست پر غور

پیر 9-جنوری-2017

اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے گھر پرنظر بند کیے گئے عرب رکن کنیسٹ باسل غطاس کی جبری نظر بندی میں ایک ماہ کی توسیع کی درخواست پر غور شروع کیا ہے۔ قبل ازیں ’ریشون لٹسیون‘ میں قائم مجسٹریٹ عدالت نے باسل غطاس کی مدت حراست میں توسیع کی درخواست مسترد کری تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی حکومت کے مشیر قانون افیحائی میندلبلیٹ کی سفارش پر کل اتوار کو اسرائیل کی مرکزی عدالت نے باسل غطاس کی گھر پرنظر بندی میں توسیع کی درخواست پر غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ باسل غطاس اسرائیلی کنیسٹ کے عرب رکن ہیں۔ انہیں چند ہفتے قبل اسرائیلی پولیس نے جیلوں میں قید فلسطینی اسیران کو موبائل فون فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔

پانچ روز تک پولیس سینٹر میں رہنے کے بعد اسرائیلی عدالت نے انہیں 10 روز تک گھر پر نظربند رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل نے انہیں ایک ماہ تک گھر پر نظر بند رکھنے کی درخواست دی تھی تاہم مجسٹریٹ عدالت نے درخواست مسترد کردی تھی۔

 

مختصر لنک:

کاپی