شنبه 16/نوامبر/2024

’صہیونی زندانوں میں قید فلسطینی صحافیوں کو فوری رہا کیا جائے‘

منگل 27-دسمبر-2016

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی رہائی کے لیے صحافتی برادری سراپا احجاج ہے۔ گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں سیکڑوں صحافیوں نے غزہ میں ریڈ کراس کے مقامی دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ میں صحافتی برادری نےصہیونی زندانوں میں قید صحافیوں کی رہائی کےلیے احتجاجی جلوس نکالا۔ مظاہرین نےہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھارکھے تھے جن پر صہیونی جیلوں میں قید تمام فلسطینی صحافیوں کی رہائی کے حق میں مطالبات درج تھے۔

ریڈ کراس کے دفتر کے باہراحتجاجی دھرنے کے دوران صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید صحافیوں کی رہائی کے حق میں تقاریر بھی کی گئیں۔ مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی فوری رہا کیا جائے۔

غزہ میں پریس کلب کے ترجمان وجیہ النجار نے کہا کہ  صہیونی ریاست کے نہتے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی پردہ پوشی کے لیے فلسطینی صحافیوں کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی صحافیوں کی تعداد 27 ہوچکی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی