چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی اتھارٹی کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار

پیر 26-دسمبر-2016

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیت المقدس سے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر فلسطینی اتھارٹی کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’شاباخ‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو  فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس کے علاقوں کفر عقب اور الرام سے حراست میں لیا گی ہے۔ دونوں فلسطینی اسرائیل کی ایک ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی میں ملازمت کرتے ہیں۔ ان پر اسرائیل کے اندر تک رسائی حاصل کرنے اور حساس معلومات فلسطینی اتھارٹی کو فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

دونوں فلسطینیوں پر ایک دوسری حکومتی انتظامیہ کو حساس معلومات فراہم کرنے اور بدیانتی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان پرفرد جرم عاید کی جائے گی۔

مختصر لنک:

کاپی