پنج شنبه 06/فوریه/2025

حملوں کی منصوبہ بندی، دو فلسطینیوں کی گرفتاری کا اسرائیلی دعویٰ

جمعہ 3-فروری-2023

قابض اسرائیلیانٹیلی جنس ادارے’شن بیٹ‘ نے مقبوضہ بیت المقدس سے دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیاہے اور دعویٰ کیا ہے کہ دونوں گرفتار نوجوان اسرائیلی اہداف پرحملوں کی منصوبہبندی کررہے تھے۔

جمعرات کو اسرائیلیجنرل سکیورٹی سروس ’شن بیٹ نےدو فلسطینیوں کی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ لبنانی حزب اللہ کے ایکسابق کارکن سے رابطے میں تھے۔

شن بیٹ کے بیانکے مطابق سابق کارکن نے ٹک ٹاک کے ذریعے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سےسرگرم کارکنوں کو "اسرائیل” میں حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے بھرتی کرنےکی کوشش کی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ زیر حراست افراد کے پاس نیلے رنگ کا شناختی کارڈ تھا اور وہ لبنانی کارکن کےساتھ رابطے میں تھے اور ان کی ہدایت پر انٹیلی جنس معلومات اکٹھا کرنے کا مشن انجامدیا۔اس دوران انہوں نے حملوں کی منصوبہ بندی کے مقصد سے سائٹس کی تصویر کشی کی۔

مختصر لنک:

کاپی