چهارشنبه 30/آوریل/2025

موصل میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 85 ہزار افراد کی نقل مکانی

پیر 5-دسمبر-2016

عراق کے شمالی شہر موصل میں 17 اکتوبر سے شدت پسند گروپ ’داعش‘ کےخلاف جاری فوجی کارروائی کےنتیجے میں اب تک 85 ہزار عام شہری گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عراقی وزارت برائے ایمی گریشن کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیڑھ ماہ سے موصل میں جاری داعش اور عراقی فوج کی لڑائی کے نتیجے میں 85 ہزار 590 شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر موصل سے آنے والوں کا فیلڈ کیمپوں میں استقبال کررہی ہیں۔ امدادی اداروں کی ٹیمیں اور سرکاری امدادی کارکن نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو مناسب اور محفوظ مقامات تک پہنچانے، ان میں امدادی سامان تقسیم کرنے اور ان کی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے میں ان کی مدد کررہے ہیں۔

عراقی وزارت ایمی گریشن کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر حکومت نے موصل سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار افراد کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ موصل کی جنگ شدت اختیار کرنے ساتھ ہی لوگوں کی نقل مکانی میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوسکتا ہے۔

سرکاری امدادی ادارے ہلال  احمر کے کن نبیل الساعدی کا کہنا ہے کہ عالمی اور مقامی امدادی ادارے پناہ گزینوں کی ضروریات کی تکمیل کے لیے دن رات مل کر کام کررہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی