چهارشنبه 30/آوریل/2025

ملائیشیا: حماس کے وفد کی”امنو” کی سالانہ کانفرنس میں شرکت

ہفتہ 3-دسمبر-2016

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک نمائندہ وفد نے ملائیشیا کی حکمران جماعت "امنو” کی سالانہ کانفرنس میں خصوصی دعوت پر شرکت کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق "امنو” کی جانب سے اپنے سالانہ اجلاس میں حماس کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ اس دعوت پرحماس کے سیاسی شعبے کے سینیررکن ماھر عبید کی قیادت میں ایک وفد نے کولالمپور کا دورہ کیا اور وہاں کی حکمراں جماعت کے سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔ وفد میں ایران میں حماس کے مندوب خالد القدومی اور ملائیشیا میں جماعت کے مندوب مسلم عمران بھی شامل تھے۔

اس موقع پر حماس رہ نمائوں نے ملائیشیا کی حکومت کے عہدیداروں، سیاسی رہ نمائوں، امدادی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندہ گروپوں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں‌ آگاہ کیا۔

حماس کے سیاسی شعبے کے کن ماہر عبید نے "امنو” کی جانب سے سالانہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیے جانے پر جماعت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں‌ نے حماس اور "امنو” کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے س اتفاق کیا۔

خیال رہے کہ ملائیشیا کی حکمراں جماعت کی سالانہ کانفرنس جمعرات کو منعقد کی گئی جس میں 10 ملکوں کے 12 وفود نے شرکت کی۔

مختصر لنک:

کاپی