فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران فلسطینیوں کی سنگ باری سے کم سے کم تین اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب کہ قابض فوجیوں نے بیت المقدس کے الرام قصبے میں فلسطینیوں کی نکالی گئی ایک ریلی پرآنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔
فلسطینی شہری اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی زہریلی شیلنگ کے باوجود صہیونی فوجیوں پر سنگ باری کرتے رہے جس کے نتیجے میں تین اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیلی فوج کے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں کئی فلسطینی بھی زخمی ہوئے۔ صہیونی فوج نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والے ایک فلسطینی شہری محمد ابو اسنینہ کو حراست میں لے لیا۔