فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز ایک مشتبہ بم پھٹنے سے ایک فلسطینی شہری شدید زخمی ہوگیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمر فلسطین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرانے نابلس شہر میں حارۃ القیساریہ کے مقام پر ایک مشکوک بم پھٹنے سے 18 سالہ فلطسینی شہری کے پیٹ، سینے، چہرے اور ہاتھوں پر گہرے زخم آئے ہیں۔
زخمی فلسطینی نوجوان کو علاج کے لیے رفیدیا اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ درج العقبہ کے قریب ہوا۔ اسی جگہ پر فلسطینی سیکیورٹی فورسز گذشتہ تین ماہ سے متمرکز ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔