شنبه 15/مارس/2025

جنین میں اسرائیلی فوج پر بم حملہ، غرب اردن میں چھاپے اور گرفتاریاں

اتوار 16-فروری-2025

مغربی کنارہ – مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہات میں گذشتہ شب اور آج اتوار کی صبح تلاشی کی مہم شروع کی جس میں مزید کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطینی مزاحمت کاروں نے جنین کے مغرب میں واقع وادی السیلہ الحارثیہ میں گھسنے والی قابض فوج کی گاڑیوں کو دھماکوں سے نشانہ بنایا۔

جنین میں حمامہ گول چکر کے علاقے میں طوفانی کارروائی کے دوران قابض افواج کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

قابض فوج نے رام اللہ کے شمال میں جلزون کیمپ، جنوبی چوکی سے قلقیلیہ شہر اور الخلیل کے شمال میں واقع قصبے صراف پر دھاوا بول دیا۔

قابض فوج نے قلقیلیہ شہر پر دھاوا بولنے کے دوران نابلس شہر کے مغرب میں واقع گاؤں تل میں چھاپے مارے۔

قابض فوج نے طولکرم کے مشرق میں مضافاتی علاقے ذنبہ میں ایک فلسطینی نوجوان کو اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔

قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم اور اس کے کیمپوں میں مسلسل 21ویں روز بھی فوجی آپریشن جاری رکھا۔

قابض فوج نے رہائی پانے والے قیدی صہیب سرور اور نوجوان سمیح واسع کو بھی رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبے نعلن سے گرفتار کر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی