جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوجی کیمپ سے بھاری مقدار میں اسلحہ چوری

بدھ 5-اکتوبر-2016

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں فلسطین کے شمالی علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ سے پراسرار طور پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود غائب ہو گیا۔ پولیس اور فوج نے مل کر اس وارادت کی تحقیقات شروع کی ہیں مگر دونوں سیکیورٹی ادارے مسرقہ اسلحہ کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں اورانہیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسروقہ اسلحہ میں 12’ایم 16‘ خود کار رائفلیں، پستول، کارتوس اور دیگر ہتھیار شامل ہیں۔

ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی کیمپ سے اسلحہ چوری کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ ٹیم کے ذریعے مسروقہ اسلحہ کی تلاش شروع کی تھی مگر کئی روز گذرنے کے باوجود دونوں ادارے اسلحہ کی گمشدگی کا پتا چلانے میں ناکام ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے چوری شدہ اسلحہ برآمد کرنے میں ناکامی پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ خدشہ ہے کہ چوری ہونے والے ہتھیار فلسطینی شہریوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔  پولیس اور فوج نے فوجی کیمپ کے اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے مگر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کیمپ سے اسلحہ کیسے اور کیوں کر غائب ہوا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی